نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیاکہ وہ گنگا ندی میں اپنے تمغے پھینکنے کے لئے ہری دوار میں جمع ہونے والے پہلوانوں کی حمایت میں کچھ کریں۔ کجریوال نے ٹوئٹ کیاکہ ”سارے ملک حیرت میں ہے۔ سارے ملک کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔
اب تووزیراعظم کو اپناتکبر چھوڑ دینا چاہئے“۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف عدم کاروائی کے خلاف احتجاج میں گنگا ندی میں اپنے تمغے پھینکنے کی تیاری پہلوان کررہے ہیں‘ سنگھ پر انہوں نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے