وزیراعظم مودی پر کتاب کا موزانہ بھگوت گیتا سے کرنے پر شیخاوت کو کانگریس کی تنقیدو ں کا سامنا

,

   

بی جے پی لیڈر نے پیر کے ر وز مودی کے کاموں پر مشتمل ”مودی 20@:ڈریمس میٹنگ ڈیلیوری‘ نام کی کتاب جو مودی کے سیاسی اور حکمرانی کے متعلق ہے پر راجستھان کے ضلع جھون جھون میں بات کررہے تھے۔


جئے پور۔ مرکزی وزیرگجندرا سنگھ شیخاوت نے یہ کہتے ہوئے ایک نئے تنازعہ کو ہوا دی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی پر لکھی گئی ایک کتاب مقدس بھگوان کرشنا کے تعلیمات پر مشتمل گیتا کے برابر ہے‘ جس پر کانگریس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ہندو صحیفہ کی ایک ’توہین‘قراردیاہے۔

بی جے پی لیڈر نے پیر کے ر وز مودی کے کاموں پر مشتمل ”مودی 20@:ڈریمس میٹنگ ڈیلیوری‘ نام کی کتاب جو مودی کے سیاسی اور حکمرانی کے متعلق ہے پر راجستھان کے ضلع جھون جھون میں بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں یہ بات دعوی کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ آنے والے وقت میں یہ کتاب مستقبل کی نسل کے لوگوں کے لئے شری کرشنا کی تعلیمات پر مشتمل گیتا کی طرح مقدس ہوجائے گی۔

راجستھان کانگریس کے صدر گوند سنگھ دوستاسرا اور چیف منسٹر او ایس ڈی لوکیش شرما نے شیخاوت پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ انہوں نے چاپلوسی کی حدیں پار کردی ہیں۔

دوتاسرانے منگل کے روز ٹوئٹ کیاکہ جو لوگ اپنے اقتدار کی لالچ میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ لوگ سناتھن ثقافت کی مقدس کتاب بھگوت گیتاکی توہین کرکے مذہب کے راستے کوآلودہ نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ او کرشنا انہیں عقل دیں۔ چیف منسٹر کے او ایس ڈی لوکیش شرما نے کہاکہ شیخاوت کا یہ بیان دیکھا تا ہے کہ نہ تو بھگوت گیتا کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں ان صحیفوں کے متعلق کوئی جانکاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھگوت گیتا کا اس طرح موزانہ کرنا گیتا کی توہین ہے جو بھگوان کرشن کا ابدی پیغام ہے‘ انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مذکورہ کتاب ”مودی 20@:ڈریمس میٹنگ ڈیلیوری‘‘ جو اس سال مئی میں منظر عام پر ائی ہے کہ معروف دانشواروں اور ڈومین ماہرین کی تحریروں پر مشتمل ابواب کی تالیف ہے۔