وزیراعظم مودی کا /15 مارچ کو دورہ ٔ حیدرآباد

   

حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی /15 مارچ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی نے ملکاجگیری میں ایک روڈ شو میں حصہ لینے سے اتفاق کیا ہے ۔ یہ وزیراعظم مودی کا ایک ماہ کے عرصہ میں یہ تیسرا دورہ ہوگا ۔ قبل ازیں انہوں نے عادل آباد اور سنگاریڈی میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا ۔ اب وہ ملکاجگیری میں روڈشو میں حصہ لیں گے-
جہاں سے ایٹالہ راجندر لوک سبھا الیکشن لڑرہے ہیں ۔