وزیراعظم مودی کی 69 ویں سالگرہ

,

   

نئی دہلی 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج 69 سال کے ہوگئے۔ نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیرداخلہ و بی جے پی صدر امیت شاہ کے بشمول کئی قائدین نے انھیں مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیام میں وینکیا نائیڈو نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ امیت شاہ نے مودی کو ایک مضبوط عزم کا حامل لیڈر قرار دیا اور کہاکہ وہ سخت محنت اور انتھک جدوجہد کے عادی لیڈر ہیں۔امیت شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں ہندوستان ساری دنیا میں ایک مضبوط ملک بن کر اُبھر رہا ہے۔

بل و ملندا گیٹس فاونڈیشن مودی کو تہنیت پیش کریگا
نیویارک 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کو آئندہ ہفتے بل و ملندا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے گلوبل پیس کیپر ایوارڈ سے سرفراز کیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں صفائی مہم کیلئے ان کی مہم اور قیادت کی وجہ سے یہ ایوارڈ دیا جائیگا ۔ وزْر اعظم نریندر مودی آ:ندہ ہفتے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر وہ بلیومبرگ گلوبل بزنس فورم میں عالمی قائدین اور کارپوریٹ ایگزیکیٹیوز سے بھی خطاب کرینگے ۔ مودی کو 2019 کا گلوبل پیس کیپر ایوارڈ دیا جائیگا ۔ یہ ایوارڈ ملک میں صفائی کیلئے ان کی خصوصی مہم کی وجہ سے دیا جا رہا ہے ۔ یہ سوچھ بھارت مہم تھی جو 2014 میں شروع ہوئی تھی ۔