چیف سکریٹری سومیش کمار نے انتظامات کا جائزہ لیا
تمام محکمہ جات کو نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت
حیدرآباد۔20۔ مئی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 26 مئی کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر وسیع انتظامات کریں۔ چیف سکریٹری نے بی آر کے بھون میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ وزیراعظم حیدرآباد میں انڈین اسکول آف بزنس کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ سومیش کمار نے عہددیداروں کو ہدایت دی کہ پروٹوکول کے مطابق تمام محکمہ جات بہتر تال میل کے ذریعہ نقائص سے پاک انتظامات کو یقینی بنائیں۔ محکمہ جات کے درمیان تال میل کی کمی نہ ہونے پائے۔ اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی ، اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار ، اسپیشل چیف سکریٹری اینرجی سنیل شرما ، پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ روی گپتا ، سکریٹری ہیلت مرتضیٰ علی رضوی ، کمشنر سیول سپرلائیز انیل کمار ، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار ، گورنر کے سکریٹری سریندر موہن، ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسز سنجے کمار جین ، کلکٹر رنگا ریڈی اموئے کمار اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ر