وزیراعظم نے کووڈ انیس وبا کے سلسلے میں ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کی۔

   

وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کپتان وراٹکوہلی، بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی اور معروف کرکٹر سچن تیندولکر سمیت ملک کےاعلیٰ کھلاڑیوں کے ساتھ کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگکے ذریعے اس بات چیت میں کھیل کود کے وزیر کرن رجیجو سمیت 40 سے زیادہ کھلاڑی شاملتھے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ویڈیو کال کے ذریعے وزیراعظمکے ساتھ بات چیت میں شامل کھلاڑیوں میں اولمپک میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی بیڈمنٹنکھلاڑی پی وی سندھو، بھالا پھینک کے کھالڑی نیرج چوپڑا، شطرنج کے کھلاڑی وشوناتھن آنند،ریسر ہیما داس، باکسر ایم سی میری کوم، پہلوان دنیش پھوگٹ وغیرہ شامل تھے۔