وزیراعظم کی ہند ۔ سعودی بیان پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کے بعد وزیراعظم نے مشترکہ بیان دیتے وقت پاکستان کا نام بحیثیت دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے ملک کا نام لینے سے کیوں بھول گئے ہیں۔ حالانکہ دونوں ممالک نے پلوامہ حملہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہاکہ وہ تمام ممالک جو دہشت گردی کی پشت پناہی کرتے ہیں قابل مذمت ہیں لیکن اس ضمن میں وہ پاکستان کا نام کیوں نہیں لئے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مودی نے 18 فروری کو بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ گفت و شنید کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب صرف اقدام کی ضرورت ہے۔ مودی نے فروری 20 کو بیان دیا تھا کہ ہند وپاک بات چیت کریں گے جس کی کوشش 2014 ء سے جاری ہے ۔