“وزیراعظم کے روزانہ کی ٹو۔ڈو لسٹ میں شامل ہے” مہنگائی کو لے کر پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ٹویٹ

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، سرکاری کمپنیوں کو “بیچنا” اور کسانوں کو اپنے روزمرہ کے کام کرنے کے لیے “بے بس” کرنا انکا روزآنہ کا کام ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کے روزانہ کے کاموں کی فہرست میں پیٹرول-ڈیزل-گیس کے ریٹ میں کتنا اضافہ کروں، لوگوں کے ‘خرچے پہ چرچا’ کیسے روکوں، نوجوانوں کو روزگار کے کھوکھلے خواب کیسے دکھاؤں، آج کس کمپنی کو بیچوں، کسانوں کو مزید بے بس کیسے کروں۔