وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری راجیو کا ورلڈ بینک کیلئے تقرر انور حسین ڈبلیو ٹی او کیلئے نامزد

   

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بیورو کریٹ راجیو توپنو پرائیویٹ سیکریٹری برائے پرائم منسٹر کو ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے سینئر ایڈوائزر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ آج پرسونل منسٹری کے جاری کردہ آرڈر میں بتایا گیا کہ راجیو کے علاوہ براجیندر نونیت کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ، جنیوا کیلئے ہندوستان کا سفیر اور مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ انور حسین شیخ کو کونسلر ، مستقل ہندوستانی مشن برائے ڈبلیو ٹی او مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 2000ء بیاچ کے انڈین ریلوے ٹریفک سرویس آفیسر ہیں۔ این اشوک کمار بلجیم میں انڈین ایمبیسی کیلئے اڈوائزر بنائے گئے ہیں۔ آج کے تمام تقررات کی میعاد تین سال ہے۔