وزیراعلیٰ ٹاملناڈو اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد

   

چینائی : تمل ناڈو کے دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے صدر اور وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو جمعہ کو ان کے اتحادیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔اسٹالن اب 71 برس کے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ، وزراء، ایم ایل اے اور عہدیداروں سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ، مرینا بیچ فرنٹ پر ڈی ایم کے کے بانی سی این انادورائی اور پارٹی کے سرپرست اور ان کے والد ایم کروناندھی کی یادگاروں پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد انہوں نے ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔