وزیرستان میں5 دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

   

اسلام آباد :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک سپاہی شبیر احمد شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔