وزیرفینانس سیتا رمن نے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی:عام آدمی پارٹی

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے تکنیکی اصطلاحات کا استعمال کرکے متوسط طبقے کو گمراہ کرنے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔چڈھا نے آج ایکس پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کس طرح وزیر خزانہ نے تکنیکی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے متوسط طبقے کو گمراہ کرنے اور ٹیکس کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔ وزیر خزانہ نے ان کے بیانات کا مذاق اڑایا اور ان پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ انہیں راجیہ سبھا میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، اس لیے انہوں نے ویڈیو کے ذریعے اس معاملے پر براہ راست اپنی بات کہی ہے ۔