وزیر اعظم مودی ‘ فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

   

نئی دہلی ۔ ہرسال دیوالی کا تہوار فوجیوں کے ساتھ منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی امکان ہے کہ ہفتے کو جیسلمیر کا دورہ کرینگے اور وہاں مغربی سرحد پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے ۔ نریندرمودی نے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے ہر سال دیوالی سرحدات پر فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کی روایت شروع کی ہے ۔ انہوں نے آج دیوالی سے ایک دن قبل ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بے خوف ہوکر ملک کی حفاظت کرنے والے سپاہیوں کیلئے ایک دیا جلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سپاہیوں کے کتنے شکر گذار ہیں اس کا اندازہ دنیا نہیں لگا سکتی ۔ یہ فوجی بے خوف ہوکر ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کیلئے ایک دیا جلایا جانا چاہئے ۔