وزیر اعظم مودی نے 9 وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی جھنڈی

,

   

یہ ٹرینیںنئے ہندوستان کی نئی سوچ اور امنگ کی علامت‘ تقریب سے خطاب

‘نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 9 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ٹرینیں 11 ریاستوں کے مذہبی اور سیاحتی مقامات کو جوڑیں گی جن میں راجستھان، ٹاملنا ڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، کیرالہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور گجرات شامل ہیں۔وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئی ٹرینوں کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ یہ ٹرینیں اینٹی کولیشن سسٹم ’کاوچ‘ سے لیس ہیں۔ سب سے حیران کن بات نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا رنگ نارنگی ہے۔ یہ ٹرینیں ملک بھر میں رابطوں کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ وندے بھارت ٹرین اپنے آپریٹنگ روٹس پر تیز ترین ٹرین ہوگی اور مسافروں کا کافی وقت بچائے گی۔ان نئی سیریز کی وندے بھارت ٹرینوں کی نوز پر الگ ڈیزائن بنا ہے۔ نیلے اور سفید میں ‘میک ان انڈیا’ لوگو والا شیر (پرانی سیریز کی وندے بھارت ٹرینوں کا رنگ) آرینج سرکل میں جمپ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان ٹرینوں میں 25 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ رورکیلا۔بھونیشور۔پوری اور کاسرگوڈ۔ تھرواننتاپورم روٹس پر موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے وندے بھارت ٹرین متعلقہ مقامات کے درمیان سفر کے وقت میں تقریباً 3 گھنٹے تک کمی کر دے گی۔اسی طرح حیدرآباد۔بنگلور روٹ پر سفر کا وقت ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ہوگا جبکہ ترونیل ویلی۔ مدورائی۔چنائی روٹ پر سفر کا وقت 2 گھنٹے سے زیادہ ہوگا۔

جی۔20 کے انعقاد سے ہندوستان پر دنیا بھر کی نظریں:وزیراعظم مودی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی۔ 20کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں ہندوستان کے تئیں دلچسپی بڑھی ہے اور سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 105ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کچھ لوگ سیاحت کو صرف سیر و تفریح کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن سیاحت کا ایک بہت بڑا پہلو روزگار سے جڑا ہوا ہے ۔ سب سے کم از کم سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ روزگار اس شعبہ سے پیدا ہوتا ہے۔سیاحت کے شعبے کو بڑھانے میں کسی بھی ملک کیلئے خیر سگالی کا جذبہ اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہندوستان کے تئیں کشش میں بہت اضافہ ہوا ہے اور جی 20 کے کامیاب انعقاد کے بعد ہندوستان میں دنیا کے لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھی ہے ۔