وزیر اعظم مودی کا آج دورۂ جموں

   

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر ایس ایس پی سیکورٹی جموں نے مولانا آزاد اسٹیدیم میں منعقد ہونے والی ریلی میں حصہ لینے والوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔وزیر اعظم منگل 20 فبروری کو اپنے دورہ جموں کے دوران زائداز 30,500 کروڑ روپئے مالیت کے کئی پراجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔اس ریلی کے پیش نظر ایس ایس پی سیکورٹی جموں نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ریلی میں شرکت کرنے کے لئے کٹھوعہ، سانبہ، دریا توی کے پار سے جنوبی جموں اور اودھم پور، ریاسی، ڈوڈا، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے کچھ علاقوں کے لوگوں کا داخلہ اسٹیڈیم کے ڈوگرہ چوک کی طرف مین گیٹ سے ہوگا۔