وزیر اعظم مودی کی کانگریس کو مبارکباد

   

نئی دہلی :کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہونے کے بعد کئی غیر کانگریسی لیڈران نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ریاست میں بے مثال کامیابی پر کانگریس کو مبارکباد دی۔ اپنے ٹو’یٹ میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کارکنان کی بھی تعریف کی جنھوں نے کرناٹک میں پارٹی کو کامیابی دلانے کے لیے بھرپور محنت کی۔