وزیر اعظم نریندر مودی نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کیلئے چادر روانہ کی ۔

,

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے ۸۰۷ ؍ ویں سالانہ عرس شریف کے موقع پر اپنی جانب سے چادر روانہ کی ۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بتایا کہ اجمیر شریف کے دونوں انجمنوں او ر درگاہ کمیٹی کے صدر مسلم کمیونٹی کے اہم شخصیات پر مشتمل وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے جامع ترقی ، او رملک کے تحفظ کے مضبوط ارادوں کے لئے مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کے موقع پر چادر پیش کی او راپنی جانب سے عوام کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھیجا ۔ مختار عباس نقوی کی قیادت میں وفد نے نریندر مودی کی دستار بندی کی ۔ اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ دہشت گردی اسلام او رانسانیت دونوں کیلئے دشمن ہے جو پیغام غریب نواز نے دیا ہے اس سے پوری دنیا میں امن وسکون قائم کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ خواجہ غریب نواز ؒ کا عرس شریف ۸؍ مارچ سے آغاز ہونے جارہا ہے۔

اس موقع پر اندرون و بیرون ملک کے لاکھوں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں ۔