وزیر اعظم نریندر مودی کی وارانسی آمد، کاشی وشواناتھ مندر میں خصوصی پوجا، مودی۔ مودی اور ہر ہر مہادیو کے نعرے بلند۔

,

   

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلی بار اپنے حلقہ لوک سبھا وارانسی کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کاشی وشواناتھ مندر میں خصوصی پوجا بھی کی۔ نریندر مودی انڈین ایئر فورس کے ہوائی جہاز کے ذریعہ سے لال بہادر شاستری انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔ ایئر پورٹ پر بی جے پی قومی صدر امیت شاہ، اترپردیش کے بی جے پی صدر مہندر ناتھ پانڈے، وزیر اعلی یوپی یوگی ادتیہ ناتھ اور گورنر رام نائک کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مودی نے بذریعہ کار کاشی وشواناتھ مندر گئے جہاں انہوں نے پوجا کی رسم ادا کی۔

نریندرمو دی کے وارانسی پہنچے پر شہر کو زبردست سجادیا گیا ہے۔ عوام ایک دوسروں مبارکباد دیتے دکھا ئی دئے۔ بعض جگہ ناچتے گاتے بھی دیکھے گئے۔ جگہ جگہ غبارے، مودی کی پوسٹرس وغیرہ آویزاں کئے گئے۔ عوام ”مودی۔مودی“ او رہر ہر مہادیو کے نعرے بلند کررہے تھے۔ نریندرمودی بی جے پی کارکنوں سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔