وزیر اعظم نے وجئے دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 1971کی لڑائی میں پاکستان پر جیت کے 50سال مکمل ہونے پر جمعرات کی صبح قومی جنگی یادگار پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے ایک سال تک ملک کے مختلف حصوں میں گھمائے جانے کے بعد وار میموریل لائے گئے چار مشعالوں کو ‘اکھنڈ جیوتی’ کو بھی وہاں نصب کیا۔اس موقع پروزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان اور کئی سینئر فوجی افسران اور معززین بھی موجود تھے ۔ اس فتح کی تقریبات کا آغاز گزشتہ سال 16 دسمبر کو پاکستان پر فتح کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے اس دن نیشنل وار میموریل سے چار سنہری فتح کی مشعلیں روشن کی تھیں، بعد ازاں ان مشعلوں کو کنیا کماری، انڈمان اور نکوبار، جموں و کشمیر، سیاچن، لونگو والہ ، اگرتلہ اور شہداء کے گاؤں میں گھمانے کے بعد قومی جنگی یادگار پر واپس لایا گیا۔ جہاں وزیراعظم نے انہیں یہاں نصب کیا۔