نئی دہلی۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی لاتور میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے رائے دہندوں سے پلواماں کے شہیدوں او ربالاکوٹ میں فضائیہ حملے انجام دینے والوں کو ذہن میں رکھنے کی اپیل کے علاوہ سبریملا معاملہ پر ان کے علیحدہ تبصرہ کے ٹرازکرپٹ کی جانچ کررہا ہے۔
ای سی عہدیداروں سے جب وزاعظم کے تبصرے پر فیصلے میں تاخیر کے متعلق وضاحت پوچھی گئی تو انہوں نے کہاکہ لاتور میں ضلع انتظامیہ سے جب کہاگیاتو اس نے مودی کی تقریر کا کچھ حصہ ہی روان کیا جس کے پیش نظر فیصلہ لینا کافی نہیں ہے۔
مذکورہ افیسر نے ای سی کی درخواست پر پوری تقریر اب روانہ کی ہے جس کی بنیاد پر جانچ کے بعد جلد فیصلہ لیاجائے گا۔کمیشن کے ایک افیسر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پی ایم کے سبریملا پر کئے گئے تبصرے کا بھی ٹرانسکرپٹ کمیشن کو مل گیا ہے اور بہت جلد اس پر بھی غور کیاجائے گا۔
مہارشٹرا کے لاتور میں9اپریل کے روز خطاب کرتے ہوئے مودی نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں سے اپیل میں کہاتھا کہ وہ اپنے ووٹ بالاکوٹ میں فضائیہ حملہ کرنے والوں سے منسوب کریں ۔
اپوزیشن پارٹیوں نے الزام عائد کیاتھا کہ وزیر اعظم نے مصلح دستوں کو انتخابی مہم میں شامل کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی ۔
تاملناڈو کے تھانی میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ لفٹ اور مسلم لیگ سبریملا پر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور ان کی کوشش ’’ امیدوں او رعقائد پر وار ’’کی ہے۔سی پی ائی پولیٹ بیورو رکن نیلو ٹپال باسو نے اپنے لیٹر میں الزام عائد کیاتھا کہ اس طرح کی بیان بازی کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے