حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے کل 26 مئی کو دورہ حیدرآباد کے موقع پر سی پی آئی نے سیاہ شرٹس کے ساتھ احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی آئی کے سٹی سکریٹری ای ٹی نرسمہا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف 26 مئی کو 11:30 بجے ست نارائن ریڈی بھون حمایت نگر کے روبرو احتجاج منظم کیا جائے گا۔ سی پی آئی کارکن سیاہ شرٹس زیب تن کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پلے کارڈز تھامے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے سبب غریب اور متوسط طبقات پر غیر معمولی بوجھ پڑا ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ کے مقام پر تحدیدات کے سبب سی پی آئی نے حمایت نگر کے علاقہ میں احتجاج کا فیصلہ کیا۔ر