وزیر اعلی کیجریوال نے 9 سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا

,

   

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز ایک 9 سالہ دلت بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے ،وزیراعلیٰ نے لڑکی کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا ہماری بچی واپس نہیں آسکتی خاندان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی بدقسمتی ہے اور اس کی تلافی نہیں کی جا سکتی لیکن حکومت اس خاندان کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دے گی اور ایک مجسٹریٹ تحقیقات کا حکم دے گا لڑکی کے والدین ​​لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جنوب مغربی دہلی کے پرانا ننگل علاقے میں واقعے کی جگہ پر دھرنا دے رہے ہیں اور مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔