وزیر اعلی یوگی کے دورے سے پہلے کسانوں کا گریٹر نوئیڈا میں احتجاج

   

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج بدھ کو گریٹر نوئیڈا کا دورہ کرنے والے ہیں وزیراعلیٰ کے دورے سے پہلے کل سینکڑوں کسانوں نے گریٹر نوئیڈا وکی اتھارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے کسانوں کا مطالبہ یہ ہے کہ 2007 میں زمین کے حصول کے بعد سے اب تک 10 فیصد پلاٹ انہیں نہیں دیا گیا ہے منگل کے روز گریٹر نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سامنے کسان اور پولیس کے درمیان جھڑپ کافی دیر تک جاری رہی کسان گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے دھرنے پر بیٹھنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے کسانوں کا پولیس کے ساتھ کافی دیر تک جھڑپ رہی تصادم کے بعد کسان آخر کار دھرنے پر بیٹھ گئے۔