نئی دہلی :حج کو آسان اور ملک کے ہر کونے کے شہریوں کی دسترس کے لیے مرکزی وزیرِ اسمرتی زبین ایرانی اور حج کمیٹی آف انڈیا کی مضبوط و متحرک قیادت و سرپرستی میں مسلسل عملی طور پر کوشاں و مصروف ہیں۔یہ بات آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی گئی۔ ریلیز کے مطابق ریاستِ کیرالہ کے عازمین اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مسلسل مطالبہ ہوتا رہا ہے کہ یہاں ایمبارکیشن کی تعداد بڑھائی جائے ۔ وزیر کی دلچسپی اور حُکم پر پہلی بار کیرالہ میں حج 2023 اور حج 2024 میں کوچین اور کالی کٹ کے علاوہ کننور کو بھی ایمبارکیش بنایا گیا ہے ۔ اس طرح اب کیرالہ میں پہلی بار تین ایمبارکیشن سے عازمین حج سفرِ حج کریں گے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ حج 2024 کے لیے ہوائی جہاز کی کمپنیوں کے ٹینڈر میں کوچین اور کننور کا کرایہ مناسب دیکھا گیا لیکن کالی کٹ کا شرح کرایہ بہت زیادہ تھا۔ وزیرِ کی ذاتی دلچسپی اور ہدایات کے پیشِ نظر حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے فوری طور پر کیرالہ ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین سے اس سلسلے میں بات کی اور اس سلسلہ میں ریاستی حج کمیٹی کا موقف جاننا چاہا لیکن ریاستی حج کمیٹی نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ کالی کٹ ایمبارکیشن پوانٹ سے جانے والے عازمین کے مفاد اور سہولت میں اضافہ کے لیے ایک بار پھر مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے مداخلت کرتے ہوئے کالی کٹ کے کرائے کو 1977 امریکی ڈالر سے کم کراکر 1470 امریکی ڈالر کرایا ۔ اس اقدام سے عازمین کو راحت ملی ہے۔
اس طرح کالی کٹ کے عازمین 42081 روپے کے اضافی خرچے سے بچ گئے ۔ عازمین کرام حج کمیٹی آف انڈیا وزراتِ اقلیتی امور کی سرپرستی و نگرانی میں عازمین کی سہولت و مفاد میں پوری ذمہ داری کے ساتھ مصروف ہے ۔