وزیر اکسائز کے خلاف انسانی حقوق کمیشن میں شکایت

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) وزیر اکسائز سرینواس گوڑ کے خلاف ٹی آر ایس کے ایک کونسلر نے انسانی حقوق کمیشن میں شکایت کی ہے۔ برسر اقتدار پارٹی سے تعلق رکھنے والے محبوب نگر وارڈ 43 کے کونسلر بی سدھاکر ریڈی نے انسانی حقوق کمیشن سے شکایت کی کہ انہیں سرینواس گوڑ سے خطرہ ہے۔ سدھاکر ریڈی نے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کے ٹی آر سے شکایت کرنے پر پولیس کے ذریعہ انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ریاستی وزیر انہیں قتل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ سدھاکر ریڈی نے سرینواس گوڑ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ر