حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے طلبہ کے تحفظ سے متعلق ایک میٹنگ میں طلبہ کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ تحفظ کا عمل محض سہولتوں کی فراہمی تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ چونکہ بچوں کا زیادہ وقت اسکولس میں گزرتا ہے اس لئے اسکول کا ماحول سازگار اور آرام دہ ہونا چاہئے۔ طلبہ میں عدم تحفظ کا احساس تعلیمی ماحول پر منفی اثر ڈالے گا۔