نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہفتہ سے چہارشنبہ30 مارچ تک مالدیپ اور سری لنکا کے پانچ روزہ دورے پر ہوں گے۔ ان کے اس دورے کے دوران مالدیپ کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جے شنکر نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کی دعوت پر مالدیپ کا دورہ کررہے ہیں ۔ صدر ابراہیم محمد صالح سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔ مالدیپ اور سری لنکا ہندوستان کے پڑوسی ممالک ہیں ۔