وزیر داخلہ محمود علی کو دوبارہ رکن قانون ساز کونسل نامزدگی پر مبارکباد

   

ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کا کے سی آر سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو بیڑا اٹھایا وہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک مثال بن چکی ہے ۔ اقلیتوں کے لیے 2 ہزار 400 کروڑ کا بجٹ اور وزیر داخلہ محمود علی کو دوبارہ قانون ساز کونسل کی حیثیت سے نامزد کئے جانے پر صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن جناب سید اکبر حسین اور رکن وقف بورڈ ایم اے وحید ، صدر نشین حج کمیٹی کے علاوہ دیگر مسلم ٹی آر ایس قائدین نے کے سی آر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔