وزیر داخلہ نے اے ایس آئی کے اغوا کی تردید کی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک پولیس اہلکار کے اغوا ہونے کی خبروں کے درمیان وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پولیس اہلکار کو اغوا کیا گیا تھا۔ڈاکٹر مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ کسی پولیس اہلکار کو اغوا نہیں کیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم چندراس نشے میں تھا۔ پولیس اہلکار کو اغوا نہیں کیا گیا، گاڑی تھانے سے آگے چلی گئی تھی۔انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ ملزم بی جے پی میں کوئی عہدہ رکھتا ہے ۔