وزیر سیول سپلائز نے بھروسہ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا

   

حیدرآباد18 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز جی کملاکر نے کریم نگر میں بھروسہ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ سنٹر کوتہ پلی میں ایک کروڑ70لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھروسہ سنٹر خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسانی اور تشدد پر انکے تحفظ کے اقدامات کریگا۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ یہ مرکز خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسانی اور تشدد کی صورت میں متاثرین کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نربھئے واقعہ کے بعد حکومت نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ریاست میں شی ٹیمس کام کر رہی ہیں۔ تلنگانہ کی شی ٹیمس کی بہتر کارکردگی کے سبب دیگر ریاستوں کی پولیس ہمار ی ریاست پہنچ کر شی ٹیمس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے ۔