وزیر فینانس ہریش راو اسکول ٹیچر بن گئے

   

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راو اسکول ٹیچر بن گئے جنہوں نے میدک ضلع کے پاپناپیٹ کے ایک اسکول کا معائنہ کرکے طلبہ کی صلاحیتوں کی جانچ کی۔ انہوں نے طلبہ سے کئی سوالات کئے اور ان کی ذہانت کا امتحان بھی لیا۔انہوں نے کورونا کے بعد کھولے گئے اسکولس میں تدریس کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ اس اسکول میں لیا اور طلبہ سے مختلف استفسارات بھی کئے ۔ساتھ ہی وزیر نے طلبہ سے ان کی خواہشات اور ان کے خوابوں کے بارے میں بھی پوچھااور ان کے جوابات سننے کے بعد ان کی ستائش بھی کی۔ان کے کلاس روم کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف گروپس میں تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔بعض بچوں نے ان کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آن لائن کلاس کے بجائے اسکول میں کلاسس ان کو اچھی لگ رہی ہیں۔مقامی رکن اسمبلی پدمادیویندر ریڈی سمیت کلکٹر اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے ۔