وزیر ملاریڈی اور دیگر 15 افراد کی آج تفتیش

   

حیدرآباد۔27۔نومبر(سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس کے مطابق ریاستی وزیر لیبر سی ایچ ملا ریڈی اور دیگر 15 متعلقہ افراد بشمول اہلیہ ‘ فرزند ‘ داماد اور بھائی کو آج انکم ٹیکس عہدیداروں کے سامنے پوچھ تاچھ کے لئے حاضرہونا ہے۔ گذشتہ ہفتہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی 50 سے زائد ٹیموں نے ریاستی وزیر اور ان کے متعلقین کے مکانات ‘ دفاتر کے علاوہ کئی مقامات پر دھاوے کئے تھے اور ڈرامائی انداز میں انکم ٹیکس دھاوے اختتام کو پہنچے ۔ انکم ٹیکس عہدیداروں نے دھاؤوں کے اختتام کے بعد 16 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 28 نومبر کو عہدیداروں کے سامنے تفتیش کے لئے حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔