وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ کورونا سے صحت یاب

   

حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دیاکر راؤ نے ہوم آئسولیشن اختیار کرلیا تھا۔ کووڈ سے صحتمند ہونے کے بعد دیاکر راؤ نے آج پرگتی بھون میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ وزیر بہبودیٔ خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ ، ارکان مقننہ پی سرینواس ریڈی ، سی دھرما ریڈی ، اے رمیش ، پی سدرشن ریڈی اور این نریندر کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے قائدین موجود تھے ۔ کے ٹی آر کو سال نو کی مبارکباد پیش کی گئی۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی منزلیں طئے کرتا رہے۔ اس بارے میں ہر کسی کی نیک تمنائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام حکومت کی فلاحی اسکیمات سے مطمئن ہیں۔ متحدہ ضلع ورنگل کے لئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کی منظوری پر کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا گیا۔ ر