وسطی امریکہ میں برقی گرڈمیں خرابی کئی شہروں میں تاریکی

   

ٹیگوسگلیا ( ہنڈوراس ) ۔/17 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی امریکہ کے مرکزی برقی گرڈ میں ہوئی خرابی کے باعث برقی سربراہی اچانک منقطع ہوگئی جس کی وجہ سے چار ممالک کے کروڑہا افراد کو کئی گھنٹوں تک اندھیرے میں رہنا پڑا جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہنڈوراس شامل ہے کیونکہ وہاں مکمل طور پر تاریکی چھاجانے سے ملک کی پوری آبادی یعنی 90 لاکھ افراد تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ سڑکوں پر نصب ٹریفک لائٹس کے ناکارہ ہونے کے بعد ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ اس دوران ہنڈوراس حکومت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ برقی سربراہی بحال ہونے میں مزید تین تا چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔