وسطی کروشیا میں زلزلہ ،6 افراد ہلاک

   

زغریب : وسطی کروشیا میں زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت زغریب کے جنوب مشرق میں واقع شہر پیٹرنجا میں زلزلے سے زیادہ تباہی ہوئی جبکہ مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا۔کروشیا میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز دارالحکومت زغریب سے 50 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ یہ پورے ملک کے علاوہ سربیا، بوسنیا اور ہرزیگوینا اور جنوبی آسٹریا تک محسوس کیا گیا۔کروشیائی وزیر دفاع ٹومو میدویڈ نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔