پارٹی کی کامیابی پر ووٹرز کو 5 ہزار ڈالرز انعام دینے امریکی صدر ٹرمپ کا لالچ
مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم اورتیل کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی
واشنگٹن ۔10؍ستمبر ( ایجنسیز )امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کیلئے امریکی ووٹروں کو پیسے دینے کا لالچ دینے لگے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ملک میں نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان انہوں نے ڈلاس میں ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکہ کے ہر بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالرز انعام دیں گے۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 5 ہزار ڈالرز اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکہ کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔ ٹرمپ نے نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے یہ انعام کا اعلان کر دیا۔ ریپبلکن کنونشن سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کو انعام دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکہ کے ہربالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام ملے گا۔اس سے قبل امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر میں مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی۔ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان موجود ہے۔ ایران کے معاملے میں جوہری معاہدے سے آگے بڑھ کر کام کر رہا ہوں۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں پر اسرائیل سے بات کریں گے۔