وشاکھاپٹنم سے ابوظہبی کیلئے آئندہ ماہ سے فضائی خدمات‘ بنگلور اور بھونیشور کیلئے بھی فلائٹس،

   

حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہاکہ آندھراپردیش سے ابوظہبی کے لئے راست فلائٹس کا عنقریب آغاز ہوگا۔ اِس کے علاوہ بنگلور اور بھونیشور کے لئے بھی نئی فضائی خدمات متعارف کی جائیں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے فضائی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک کے نئے علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ وشاکھاپٹنم سے ابوظہبی کے درمیان 13 جون سے فضائی خدمات کا آغاز ہوگا۔ یہ خدمات ہفتہ میں 4 دن رہیں گی۔ اِسی طرح وشاکھاپٹنم سے بھونیشور کے لئے فضائی خدمات کا 12 جون سے آغاز ہوگا۔ آندھراپردیش اور اڈیشہ کے درمیان فضائی رابطے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ 2 جون سے وجئے واڑہ تا بنگلور فضائی خدمات شروع کی جائیں گی۔1