حیدرآباد 29جون (یو این آئی ) وشاکھا ایکسپریس میں ہفتہ و اتوار کی رات ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ یہ واقعہ اے پی کے پلناڈو کے قریب پیش آیا۔ ریلوے پولیس نے صورتحال پر قابو پانے تین راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈکیت فرار ہو گئے ۔ حالیہ عرصہ میں بہار و مہاراشٹرا کے گروہ کئی ریل گاڑیوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔