وشوا وشوانی اور میڈی کور کے درمیان معاہدہ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : میڈی کور ہاسپٹل نے وشوا وشوانی انسٹی ٹیوٹ آف سسٹمس اینڈ مینجمنٹ کے ساتھ مل کر یو جی اور پی جی مینجمنٹ کورسیس کو ہیلتھ کیئر سروسیس کے شعبہ میں لانچ کیا ہے اور دونوں ہی کورس ’ ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن ‘ پر توجہ دیتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں میڈی کور اور وشوا وشوانی کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت کو قطعیت دی گئی ہے اور اس طرح انٹرن شپ کیلئے چھ ماہ کا عرصہ مختص کیا گیا ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت پر ڈائرکٹر مسٹر سرینواس آچاریہ ، ڈائرکٹر وشوا وشوانی اور میڈی کور گروپ آف ہاسپٹلس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مسٹر ہری کرشنا نے دستخط کئے ۔ اس پروگرام کے تحت AICTE کے ذریعہ تین سال کا BBA ، پانچ سال کے لیے MBA جو خصوصی طور پر ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن ، پر مرکوز ہوگا ، کو خصوصیت دی گئی ہے ۔ چھ ماہ کی انٹرن شپ کے لیے میڈی کور کی جانب سے 15000/- روپئے تا 25000/- روپئے کا ماہانہ اسٹائپنڈ ( وظیفہ ) بھی ادا کیا جائے گا تاکہ امیدواروں میں دلچسپی اور جوش پیدا ہو ۔۔