وقف املاک سے متعلق کمیٹی نے اپنی رپورٹ نقوی کو پیش کی

   

نئی دہلی17جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ملک میں وقف املاک کو سماج کو تعلیمی و اقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے لئے بہتر استعمال کرنے کی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج نئی دہلی میں وقف املاک کے تعلق سے نئے رہنما خطوط کے لئے جسٹس (ریٹائرڈ) ذکی اللہ خان کی قیادت میں قائم 5 رکنی کمیٹی کی طرف سے انہیں رپورٹ پیش کرنے کے دوران کیا۔