وقت کی پابندی نہ کرنے والے ملازمین پر محمد سلیم کی برہمی
حیدرآباد :۔ صدر تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے عہدیداروں اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے فائیلوں کی فوری یکسوئی کریں ۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ محمد سلیم نے وقت کی پابندی نہ کرنے والے ملازمین کی سرزنش کی اور آئندہ تاخیر پر کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے سیکشنوں میں درخواست گذاروں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیٹرس کو سیکشنوں میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے ۔ صدر نشین نے ٹپال سیکشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ٹپال کی متعلقہ سیکشنوں کو بروقت منتقلی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے فائیلوں کو بہتر انداز میں محفوظ کرنے کا مشورہ دیا ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد قاسم سے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً سیکشنوں کا معائنہ کریں وقف بورڈ کا اجلاس چہارشنبہ کو مقرر ہے ۔۔