نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر بحث کے لیے دہلی میں اب تک 28 اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔ اس بل پر بات چیت کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے صدر جگدمبیکا پال نے کہا کہ اس دوران مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بل کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ اس ترمیمی بل کے اثرات کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔