وقف جائیدادوں کا تحفظ کرنے کا مطالبہ

   

اقلیتوں کے مسائل کے حل میں حکومت ناکام ، آتماکور میں آواز کمیٹی کا اجلاس

آتماکور۔آتماکور ٹاؤن میں ریاستی آواز کمیٹی کی جانب سے آواز کمیٹی ضلع نائب صدر الحاج محمد غیاث الدین قادری کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ریاستی آواز کمیٹی جنرل سیکرٹری محمد عباس علی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقف بورڈ کو جوڈیشل پاور دیا جائے اور وقف بورڈ جائداد کا تحفظ کیا جائے حکومت تلنگانہ ریاستی طور پر اقلیتوں کے مسائل کے حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئیں وقف بورڈ وقف جائداد کو بچانے میں پوری طرح ناکام ہوگئیں آج ملکی سطح پر اقلیتوں، کمزور طبقے کو بہت ظلم ہورہا ہے ظلم و بربریت ہورہی ہے آواز اٹھانے والے پر ظلم کیا جارہا ہے۔ مہمان اعزاز جناب محمد عبدالجبار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آتماکور میں قبرستان پرقبضہ ہورہا ہے جس میں مقامی نمائندوں کی جانب سے قبضہ ہورہا ہے اپنی سیاست کے ذریعے اس پر با آسانی قبضہ کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر وائس چیرمین امرچنتہ جی ایس گوپی، ضلع سی آئی ٹی یو سکریٹری سری ہری، سابق سرپنچ گنگادھر گوڑ، کمیونسٹ پارٹی قائد محمد محمود، آواز کمیٹی ضلع سکریٹری محمد خواجہ، الفلاح ٹرسٹ چیرمین محمد شبیر احمد، قبرستان تحفظ کمیٹی صدر عبدالواحد، نے مخاطب کیا ہے اس موقع پر آتماکور، امرچنتہ منڈل کے مسلم قائدین عبدالغنی،محمد ندیم، توفیق،امر، بن عبود،عوام موجود تھے تمام کا مہمان شکریہ ادا کیا گیا۔