وقف قانون پر پاکستان کے تبصرے کو ہندوستان نے مسترد کیا

   

نئی دہلی :ہندوستان نے نئے وقف قانون کے سلسلے میں پاکستان کے تبصروں کو آج سختی سے مسترد کر دیا اور اسے نصیحت دی کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے معاملے میں اپنا ریکارڈ دیکھے ۔وقف قانون پر پاکستان کے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ‘‘ہم ہندوستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ وقف ترمیمی قانون پر پاکستان کی طرف سے کیے گئے بے بنیاد تبصروں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔مسٹرجیسوال نے کہاکہ پاکستان کو ہندوستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ پاکستان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتے وقت دوسروں کو نصیحت دینے کے بجائے اپنے ہی ریکارڈ پر نظر ڈالے ۔