ولیعہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ ہند

,

   

نئی دہلی ۔ /31 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام)محمد بن سلمان آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ نکی ایشین ریو کاروباری رسالہ ریاض کی اطلاع کے بموجب محمد بن سلمان امکان ہے کہ ماہ فبروری میں چین اور جنوبی کوریا کا بھی دورہ کریں گے ۔ واضح طور پر انہیں امید ہے کہ اس طرح وہ امریکہ اور یورپ کی تنقیدوں کے جواب میں ایشیاء کے ساتھ توانائی تعاون میں اضافہ کرسکیں گے ۔امریکہ نے ایران پر درآمد کے سلسلے میں تحدیدات عائد کی تھیں لیکن ہندوستان کو اس سلسلے میں عارضی راحت دی گئی تھی ۔