لندن : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کیم ولیمسن ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کیلئے وکٹ پر کم گھاس کے خواہاں ہیں۔ 18 جون کو دونوں ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے فائنل سے قبل یہاں کافی بارش ہوئی ہے اور ولیمسن چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں حریف ٹیم کا بولنگ شعبہ انتہائی شاندار اور بیٹنگ میں کافی گہرائی ہے۔ ولیمسن نے آئی سی سی کے ویب سائیٹ سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر ہندوستانی ٹیم کا بولنگ شعبہ انتہائی شاندار ہے اور ظاہر ہیکہ وہ ایک بہترین ٹیم ہے جس میں بیٹنگ شعبہ میں کافی گہرائی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے مظاہرے ہم نے آسٹریلیا میں دیکھے ہیں جبکہ ان کے فاسٹ بولنگ کے علاوہ اسپن شعبہ میں بھی عالمی شہرت یافتہ بولرس موجود ہیں۔ ولیمسن نے مزید کہا کہ ہندوستانی ٹیم اس وقت ٹسٹ میں پہلے مقام پر موجود ہے اور ہمارے لئے اس ٹیم کے خلاف کھیلنا تجسس سے بھرا مقابلہ ہوگا۔ 30 سالہ ولیمسن جن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 50 اوور کے فائنل میں قریبی شکست برداشت کرنی پڑی اور نیوزی لینڈ کو اس مقابلہ کے بعد مختلف طرز کی کرکٹ میں زیادہ مقابلے کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ ولیمسن نے کہا کہ ونڈے فائنل گنوانے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے درمیان اس ضمن میں تبادلہ خیال بھی ہورہا ہے اور کھلاڑی چاہتے ہیں کہ 50 اوور کے فائنل میں قریبی شکست برداشت کرنے کے بعد اب ٹسٹ میں ایک اور موقع دستیاب ہے جہاں ہم یادگار کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ دنیا کے چار بہترین بیٹسمینوں میں شامل ولیمسن کو امید ہیکہ فائنل کیلئے جو وکٹ تیار کی جائے گی وہ فاسٹ بولروں کیلئے سازگار ہوگی لیکن انہیں امید ہیکہ کیوریٹر وکٹ پر کم گھاس رکھیں گے۔