ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ ویڈیو کافی وائیرل ہورہا ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

,

   

ایک مباحثہ کے دوران مملکت سعودی عربیہ کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ مشرقی وسطی کافی خصوصیات کا حامل ہے۔

محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطی کے ممالک متحدہ عرب امارات‘ کویت‘ اردن‘ مصر‘ عراق اور یہاں تک کے قطر جو ان ممالک سے الگ سونچ کا حامل ہے بہترین معیشت بن کر سامنے ائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے پانچ سالوں میں یہ کام ہوکر رہے گا جبکہ مغربی ممالک ہماری پیروی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ان ممالک کو دنیا کی بہترین معیشت میں تبدیل کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ عرب ممالک کو عالمی اور دنیا کی سب سے بہترین معیشت بنانے کی جنگ کی قیادت سعودی عربیہ کررہا ہے اور اس کویقینی بنانے تک میں مروں گا بھی نہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان کے اس بیان پر حال میں موجودہ تمام لوگ کھڑے ہوکر تالیاں بجانے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو کافی وائیرل ہورہا ہے۔ویڈیو ضرور دیکھیں