وندے بھارت: سعودی سے ہندوستان کیلئے 16 پروازوں کا اعلان

   

ریاض (کے این واصف): وندے بھارت مشن کے تحت سعودی عرب سے ہندوستان کے مختلف شہروں کیلئے 16 نئی پروازوں کے چلائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فہرست سفارتخانہ ہند ریاض کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ یہ پروازیں یکم ؍ اگست سے 12 کے درمیان چلیں گے۔ اس شیڈول میں ریاض سے ممبئی شہر کیلئے پہلی مرتبہ دو پروازیں مقرر کی گئی ہیں۔ دیگر پروازیں اس طرح ہیں۔ ریاض، حیدرآباد ایک فلائیٹ۔ ریاض، کوذی کوڈ 5 فلائیٹس۔ ریاض، کوچی ایک فلائیٹ۔ ریاض، تھرواننتاپورم ایک فلائیٹ اور جدہ سے کوذی کوڈ کیلئے تین فلائیٹس شیڈول کی گئی ہیں۔ ان فلائیٹس میں ان ہی ہندوستانیوں کو سفر کا موقع حاصل ہوگا جنہوں نے سفارتخانہ ہند کا
Re-Patriation Form
پُر کیا اور نیٹ کے ذریعہ سفارتخانہ میں بھیجا ہے چونکہ یہ پروازیں محدود تعداد میں ہیں اس لئے سفارتخانہ مسافروں کے سفر کی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ان کا نام مسافروں کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔