وندے بھارت مشن،یوکرین سے 144مسافرین کی اندور آمد

,

   

اندور۔وندے بھارت مشن کے تحت یوکرین کے کیو بورسپل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آج صبح ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ مدھیہ پردیش کے اندور کے دیوی اہلیا بائی ہولکر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 144 مسافروں کولے کر پہنچ ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق یوکرین کے کیو بورسپل سے دہلی ہوتے ہوئے آج صبح پانچ بج کر بیس منٹ پر اندور پہنچی اس ایئرانڈیا کی فلائٹ میں سوار اندور کے رہنے و الے 29 مسافروں سمیت کُل 144 مسافر تھے ۔اس فلائٹ میں دیگر مسافر مدھیہ پردیش کے دیگر ضلعوں سمیت چھتیس گڑھ ،گجرات اور مہاراشٹر ریاستوں کے بتائے جارہے ہیں،جنہیں ان کے ضلعوں کے لئے روانہ کیاگیا ہے جبکہ اندور کے رہنے والے 29 مسافروں کو یہاں ایک نجی ہوٹل میں ادارہ جاتی قرنطینہ کیا گیاہے ۔