وندے بھارت مشن ،چھٹے مرحلہ میں 19 پروازوں کا ا علان

   

ریاض (کے این واصف): ایک لمبے وقفہ کے بعد وندے بھارت مشن کے تحت حکومت ہند نے سعودی عرب سے ہندوستان کیلئے تخلیہ مشن پروازوں کا اعلان کیا۔ اس چھٹے مرحلہ کے تحت جملہ (19) پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایرانڈیا، انڈیگو اور ایرانڈیا ایکسپریس کی (19) پروازیں یکم؍ ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان چلیں گی۔ ان پروازوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ ریاض سے سرینگر کیلئے ایک پرواز، چینائی کیلئے دو، تروندرم، حیدرآباد، کوچی اور کوذی کوڈ کیلئے ایک ایک پرواز مقرر کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ دمام سے بنگلور کیلئے ایک، تروندرم کیلئے تین، کوذی کوڈ کیلئے تین، چینائی کیلئے دو، حیدرآباد کیلئے دو، دہلی کیلئے ایک، کوچی کیلئے دو اور کنور کیلئے ایک پرواز چلے گی جبکہ انٹرنیشنل ایرپورٹ جدہ سے دہلی کیلئے دو اور دہلی سے لکھنؤ کیلئے ایک پرواز مقرر کی گئی ہے۔